20 اپریل 2011 - 19:30

موصولہ اطلاعات کے مطابق نام نہاد خادم الحرمین کے غنڈوں نے آل خلیفہ کے بیرونی کرائے کے درندوں کے ساتھ مل کر 210 مساجد کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 29 مسجدون کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے / ریڈیو تہران کی رپورٹ

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کہلوانے پر بضد آل سعود کی وہابی فورسز نے تاریخ میں پہلی بار ھدمِ مساجد اور بیوت اللہ کو شہید کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بحرین میں 263 مساجد پر حملے کئے ہیں اور 29 مساجد کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نام نہاد خادم الحرمین کے غنڈوں نے آل خلیفہ کے بیرونی کرائے کے درندوں کے ساتھ مل کر 210 مساجد کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 29 مسجدون کو مکمل طور پر شہید کردیا ہے۔آل سعود کے درندوں نے ان مساجد میں قرآن مجید سمیت مقدس کتب کو بھی نذر آتش کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ان مساجد سے جلے ہوئے قرآن کے پچاس نسخے ہاتھ آئے ہیں جبکہ کتب دعا کے 500 نسخے آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں نذر آتش ہوچکے ہیں۔ آل سعود کے جلادوں نے بحرین میں اٹھارہ امامبارگاہیں بھی شہید کردی ہیں۔ یادرہے کہ منگولوں، تاتاروں، ہندوؤں اور سکهوں کے ساتھ مسلمانوں کی تاریخی جنگوں نیز صلیبی جنگوں اور فلسطین پر اسرائیلی یلغار میں بهی اتنی مساجد شہید نہیں ہوئیں جتنی سعودیوں نے توڑے ہی عرصے میں شہید کردی ہیں۔ آل سعود نے بحرین میں ھدم مساجد کے حوالے سے عالمی و تاریخی ریکارڈ اپنی سیاہ تاریخ کے سیاہ صفحات پر درج کردی ہے۔جن مساجد کو شہید کیا گیا ہے ان کے نام دیکھ کر اہل بیت اطہار علیہم السلام سے آل سعود کے بغض اور دشمنی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے:1. فدک الزهراء (ع) مسجد - حَمَد سٹی - منہدم کی گئی2. امام جواد (ع) مسجد - حَمَد سٹی _ منہدم کی گئی3. ام البنین (س) مسجد - حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی4. مسجد ابوطالب (ع) - حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی5. مسجد امام حسن عسکری (ع) - حَمَد سٹی ـ منہدم کی گئی6. مسجد سیده زینب (س) - حَمَد سٹی ـ توڑ دی گئی7. مسجد کریم اهل بیت (ع) (امام حسن مجتبی (ع)) - حَمَد سٹی ـ توڑ دی گئی8. سلمان المحمدی مسجد / اسکوائر نمبر 19 ـ منہدم کی گئی9. مسجد رسول الاعظم (ص) ـ کرزکان ـ منہدم کی گئی10. امام الهادی مسجد ـ دار کلیب ـ منہدم کی گئی11. امام علی (ع) مسجد ـ صدد ـ منہدم کی گئی12. شیخ عابد مسجد ـ سِتره ـ منہدم کی گئی13. مسجد الوطیه (قدمگاه امام مهدی (ع)) ـ الماحوز ـ منہدم کی گئی14. امیر محمد البربغی مسجد ـ عالی ـ منہدم کی گئی15. الکویکبات مسجد ـ جد علی ـ نذر آتش کی گئی16. امام مهدی (ع) مسجد ـ دار کلیب ـ منہدم کی گئی17 . مسجد الإمام الصادق (ع) ـ سلماباد ـ منہدم کی گئی18. مسجد و مقام العلويات ـ الزنج ـ ـ منہدم کی گئی19. مسجد الشيخ محسن الصبور ـ الزنج ـ منہدم کی گئی20. مسجد الشيخ مؤمن ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی21. مسجد ابي ذر الغفاري ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی22. مسجد الإمام الهادي (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی23. مسجد الدوره ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی24. مسجد الإمام الصادق ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی25. مسجد الإمام الجواد (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی26. مسجد الامام الحسن (ع) ـ النويدرات ـ منہدم کی گئی27. مسجد عين رستان ـ عالي ـ منہدم کی گئی28. مسجد و مقام صعصه بن صوحان ـ عسكر ـ توڑ دی گئی29۔ مسجد الشیخ یوسف ـ بوری ـ منہدم کی گئی

ریڈیو تہران کی رپورٹ:

بیالیس مساجد اور امام بارگاہیں شہید  بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے عوامی تحریک شروع ہونے کےبعد سے اب تک بیالیس امام بارگاہوں اور مساجد کو شہید کیا ہے۔ المنارکی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ نے آل سعود کی مدد سے پچيس مسجدوں اور سترہ سے زائد امام بارگاہوں کو شہید کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجیوں کےوحشیانہ حملوں میں تین سوپچھتر امام بارگاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ کے درندوں نے گذشتہ روز الدیہ شہر میں مسجد الانوار، اور شہر النویدارات کی سب سے بڑی مسجد المومن کوشہید کردیا۔ بحرین کے عوام کی تحریک چودہ فروری سے جاری ہے اور وہ اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کررہےہیں۔ بحرین کی حکومت خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کی فوجی مدد سے عوامی تحریک کچل رہی ہے اور اس کا ایک حربہ مساجد اور امام بارگاہوں کو مسمار کرنا ہے۔

- نام نہاد خادم الحرمین کے گماشتوں کے ہاتھوں ھدم مساجد کی تصویریں

مسجد عین رستان شہادت سے پہلے اور شہادت کے بعد